وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے لیاقت باغ راولپنڈی میں شہدائے چٹیاں ہٹیاں کی نمازہ جنازہ میں شرکت کی،میلاد البنی ﷺ پر خودکش بم دھماکے میں شہید ہونے والے چار مومنین کی اجتماعی نماز جنازہ علامہ ناصر عباس جعفری کی زیر اقتداء ادا کی گئی، جنازے میں مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندگان اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع شرکائے جنازہ سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں طالبان دہشت گردوں نے ثابت کر دیا کہ یہ صرف عزاداری سید شہداء حضرت امام حسین ؑ کے دشمن نہیں بلکہ میلاد مصطفیٰ ﷺکے بھی دشمن ہیں ، ان کے نذدیک ہر وہ طبقہ کافر ہے جو ان کے باطل نظریات کا منکر ہو، خواہ ہو شیعہ ہویا سنی ، فوجی ہو یا وکیل ، طالب علم ہو یا عالم دین ،یہ تکفیری یزیدی ٹولہ ہے ان کا اسلام اور انسانیت سے کوئی تعلق نہیں ۔ان دہشت گردوں کی جڑیں مدارس سے جا ملتی ہیں وزیر داخلہ تکفیری مدارس کے خلاف کیوں خاموش ہے اسلام آباد داعش کا مرکز بنا ہوا ہے ۔دارالخلافہ سے عالمی دہشت گردوں کو مدد کے لیے بلایا جا رہا ہے لال مسجد دہشت گردوں کی آماجگاہ ہے ۔کالعدم جماعتوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے، پاکستان میں دہشت گردی کے ذمہ دار کالعدم جماعتیں ہیں جوطالبان کے ہمدرد اور سہولت کار ہیں آج تکفیری ٹولہ سوشل میڈیا کے ذریعے پھر سے زہر اگلنے میں مصروف ہیں۔جنازے کے موقع پررقت آمیزمناظر دیکھنے میں آئے۔ہر آنکھ اشک بار تھی۔شہدائے چٹیاں ہٹیاں کی سوئم کی مجلس کل امام بارگاہ ابو محمد رضوی میں ہوگی۔