وحدت نیوز (میرپور/مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل،انجمن امامیہ میرپور کے سابق صدر،سابق صدر کشمیر پریس کلب میرپور،سابق صدر آزدکشمیر یونین آف جرنلسٹ سید سرفراز حسین کاظمی حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے میرپور میں انتقال کرگے۔مرحوم کی صحافت اور مذہب وملت کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،مرحوم کی وفات پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی ،مجلس وحدت مسلمین آزدکشمیر کے سیکرٹری جنرل سید تصور حسین نقوی الجوادی،ڈپٹی سیکرٹری جنرل خالد محمود عباسی،سیکرٹری سیاسیات سید محسن رضا جعفری ایڈووکیٹ،مولانا طالب ہمدانی ،مولانا حمید نقوی،میرپور کے ضلعی سیکرٹری جنرل سید ناظر عباس نقوی ضلعی سیکرٹری سیاسیات سید نگاہ کرم نقوی اور مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کے ذمہ داران نے گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ مرحوم کی خدمات تا زیست یاد رکھی جائیں گی ، مرحوم کا صحافت ، مذہب و ملت کیئے جانا والا کام ناقابل فراموش ہے ، سرفراز کاظمی پیرانہ سالی کے باوجود تنظیمی امور میں سرگرم رہے ، ملت کے لیئے ایک درد رکھتے تھے، ملت کے لیئے کام کو اپنا فرض عین سمجھتے تھے،ریاستی سیکرٹری جنرل سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا کہ سرفراز کاظمی مرحوم ہمارے بہترین تنظیمی ساتھی ،کہنہ مشق صحافی اور ایک صاحب بصیرت دیندار انسان تھے جن کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا برسوں پر نہیں ہوسکے گے،مرحوم نے اپنے مولا امیرالمومنین امام علی ؑ ایسی زندگی گزبارک کہ جب تک زندہ رہے ہر شخص ان کا گرویدہ رہا اور آج جب وہ اس دنیا سے اٹھ گے ہیں تو ہر شناسا شخص اشکبار ہے۔