وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم المقدسہ کے سیکریٹری جنرل اور توانا خطیب حجتہ الاسلام علامہ ڈاکٹر غلام محمد فخرالدین سانحہ منیٰ میں لاپتہ ہوئے ہیں ، جن کا تاحال کوئی سراغ نہیں لگ سکا، اسلام آباد سے کاروان امین اللہ کےہمراہ حج بیت اللہ کی سعادت کیلئےحجاز مقدس تشریف لے گئے تھے،جہاں منیٰ میں بھگدڑمچنے کے بعد ہزاروں حجاج کرام کچلنے اور دم گھٹنے کے باعث شہیداور زخمی ہوئے ،زخمیوں کومقامی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ، شہید کی لاشوں کو فریزنگ کنٹینرزمیں بند کردیا گیا جبکہ متعدد حجاج اس سانحے کے بعد لاپتہ ہوئے ہیں جن کا کسی اسپتال ،کنٹینریا دوسری جگہ کوئی سراغ نہیں لگ سکاہے،علامہ غلام محمد فخرالدین بھی انہیں لاپتہ حجاج میں شامل ہیں ، ا ن ہمراہ قافلے میں شامل دیگر حجاج اور مکہ مکرمہ میں موجود ہمدرد دن رات تک ودوکے باوجود ان کی تلاش میں تاحال ناکام رہے ہیں جبکہ حکومت پاکستان اوردفتر خارجہ بھی اب تک سعودی حکومت سے شہید اور لاپتہ پاکستانی حجاج تک رسائی کیلئے کوئی ٹھوس اقدام نہیں اٹھا سکی ہے، علامہ غلام محمد فخرالدین سمیت سینکٹروں گمشدہ حجاج کرام کے اہل خانہ اور احباب شدید کشمش اور پریشانی کے عالم میں مبتلا ہیں اور کوئی داد رسی کرنے والا نہیں ۔