وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام اسلام آباد میں المنار ٹی وی کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ایک مذمتی اجلاس بلایا گیا، اس موقع پر سعودی عرب کی جانب سے المنار ٹی وی پر لگائی جانے والی پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ مقررین نے کہا کہ المنار ٹی وی، المیادین ٹی وی، پریس ٹی وی اور دیگر مقاومتی میڈیا کو فلسطینی کاز کی حمایت کرنے اور حق و سچ کا ساتھ دینے کی سزا دی جارہی ہے، عرب سیٹلائٹ پر المنار ٹی وی نہ دکھانے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، سعودی عرب اسرائیلی مفادات کا دفاع کرنے کی بجائے مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دے۔ مظلوم فلسطینیوں کی آواز کو دبانے کی اس عالمی سازش کا سدباب صرف اور صرف اتحاد و وحدت میں مضمر ہے۔ شرکائے اجلاس نے کہا کہ سعودی عرب کا المنار ٹی پر پابندی عائد کرنا فلسطینیوں کے خون کے ساتھ غداری ہے۔