وحدت نیوز(اسلام آباد) شیعہ قتل عام پر ریاستی اداروں کی مجرمانہ خاموشی ، پاکستان کی فرقہ وارانہ تقسیم کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے تحت قائم بھوک ہڑتالی کیمپوں میں ماہ مبارک رمضان کے آخری عشرے کے آغاز پر اعمال ہائے شب قدر اور مجالس شہادت امام علی ؑ کا انعقاد کیا گیا،مرکزی بھوک ہڑتالی کیمپ اسلام آباد پریس کلب کے سامنے اعمال شب قدر علامہ علی شیر انصاری کی زیر اقتداءادا کیئے گئے جبکہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور علامہ حسن ظفر نقوی نے مجالس شہادت مولائے کائنات سے خطاب کیا، لاہور پر یس کلب پر قائم بھوک ہڑتالی کیمپ میں اعمال شب قدر علامہ سید حیدرعلی موسوی کی زیر اقتداءادا کیئے گئے، اس موقع پر خواتین وحضرات کی بڑی تعداد شریک تھی، یادگار شہداءاسکردوپر قائم علامتی دھرنا کیمپ میں اعمال ہائے شب قدر شیخ حسن جوہری کی زیر اقتداءادا کیئے گئے، جب کے ایم ڈبلیوایم بلتستان ریجن کے سیکریٹری جنرل علامہ آغا سید علی رضوی نے مجلس شہادت امام علی ؑ سے خطاب کیا اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد شریک تھی، مقررین نے مناقب ومصائب امیر المومنین ؑ بیان کیئے ساتھ ہی عصرحاضر میں سیرت مولائے کائنات کی روشنی میں اجتماعی اور اانفرادی ذمہ داریوں پر بھی تفصیلی گفتگو کی ۔ مقررین نے کہا کہ ہر دورکے ظالم کے مقابل قیام کرنا اور ہر دور کے مظلوم کی داد رسی کرنا سنت مولائے کائنات ہے جس سے کسی صورت رو گرداں نہیں ہو نا چاہئے، شرکاء نے محروموں اور مظلوموں کے حقوق کی خاطر اٹھنے والی علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی آواز کی بقاءا ور سلامتی کے ئے خصوصی دعائیں بھی مانگیں ۔