وحدت نیوز(ٹیکسلا) تاریخ شاہد ہے کہ جبر و تشدد سے کبھی تشیع کو دبایا نہیں جا سکا۔ شہادتیں استقامت میں اضافہ کا باعث ہیں، اور یہ ملک و ملت کو وحدت کا سامان فراہم کریں گی۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے امام بارگاہ قصر شبیر (ع)، ڈھیری شاہ ٹیکسلا میں مجلس ترحیم شہدائے شکارپور سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کا مقام مرتبہ اس قدر بلند ہے کہ ان کی یاد میں فاتح خیبر و قاتل مرحب و انتر بھی روئے۔ جنگ سفین کے بعد عمارِ یاسر (رض) اور ان کے دیگر جانثار ساتھیوں کو یاد کرتے ہوئے امام (ع) ان کے لئے افسردہ نظر آئے۔ لہذا شہداء کا مقام اور ان کی یاد دونوں عظیم ہیں۔