وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان مرکزی سیکریٹری سیاسیات سید ناصرعباس شیرازی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں مضہکہ خیزکمی پر مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عالمی منڈی میں بے انتہاسستا ہونے کے باوجودپٹرول کی قیمت میں فقط 3روپےکمی عوام کے ساتھ بھونڈا مزاق ہے، اوگراکی جانب سے 7روپے کمی کی سفارت کو 3روپے میں منتقل کرکے حکومت نے بھتہ خوری کا نیاءسلسلہ شروع کردیا ہے، یہ ریلیف نہیں بلکہ غریب عوام کی تذلیل ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی خبر عوام کیلئے خوشی کی بجائے تازیانہ بن کر سامنے آئی ہے کیونکہ ظالم حکمرانوں نے گیس کے نرخوں میں اضافہ کر کے گھریلو صارفین، صنعتی مزدور اور کسانوں پر ظلم کیا ہے، گیس کے نرخوں میں اضافہ اور پٹرول کی قیمتوں میں صرف 3 روپے کی کمی سنگین مذاق ہے، عوامی تحریک مطالبہ کرتی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر کمی کی جائے اور گیس کے نرخوں میں اضافے کو فوری واپس لیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ حکمران پٹرولیم مصنوعات کا مصنوعی بحران پیدا کر کے عوام کو لوٹ رہے ہیں، اگر پٹرول بلیک میں 100 روپے لٹر مل سکتا ہے تو سرکاری قیمت پر دستیاب کیوں نہیں؟ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 40 ڈالر بیرل سے نیچنے آ گئیں مگر حکومت نے یہ ریلیف عوام کی طرف منتقل نہیں کیا۔ ان کاکہنا تھا کہ ایم ڈبلیوایم 9 ستمبر کو تاجر برادری کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ہڑتال میں حصہ لے گی۔ناصرشیرازی نے کہا کہ عوام دشمن حکمرانوں نے تاجروں کے خلاف کھلی لوٹ مار شروع کر رکھی ہے۔ انہوں نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ متنازعہ ٹیکس فوری طور واپس لیا جائے اور تاجر برادری کے جائز مطالبات تسلیم کئے جائیں۔