وحدت نیوز (لاہور) عزاداری کے خلاف حکومتی غیر قانونی فیصلوں سے پورے پاکستان میں تمام عاشقان رسول ۖکے دلوں میں تشویش کی لہر دوڑی ہے ۔اگر یہ ظالمانہ فیصلے واپس نہ لئے گے تو پورے پاکستان میں ہم اس کے خلاف احتجاج کریں گے جن کے ذمہ دار خود نواز شریف ، شہباز شیریف اور رانا ثنا ء اللہ ہوں گے ۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےسربراہ علامہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری صاحب نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا ،انہوں نے کہا کہ ایام عزا کے دوران الیکشن ، غیر مسلم ریاستیں بھی ایام عزا کا احترام کرتی ہیں ،الیکشن کمیشن کی طرح پنجاب کے وزیر اعلی ٰ بھی ذہنی مریض لگتے ہیں ۔ہم نفرتیں اور تفرقہ پھیلانے کو ملک کے خلاف سازش تصور کرتے ہیں ۔نہایت افسوس کا مقام یہ ہے کہ اس ملک میں چاردیواری میں ناچ گانا تو ہو سکتا ہے لیکن نواسہ رسول ۖکی یاد میں مجلس عزا نہیں ہو سکتی یہ کون سا قانون ہے ،ہم عزاداری کے خلاف کسی قسم کی پابندی کو نواسہ رسول ۖسے خیانت سمجھتے ہیں ہم علماء و ذاکرین پر پابندی کی شدید مذمت کرتے ہیں،عزاداران امام مظلوم کوچاردیواری کے اندر مجالس عزا کے لیے کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ،پنجاب حکومت کی جانب سے عزاداروں کیخلاف پولیس گردی جاری ہے ،شیخو پورہ میں چاردیواری کے اندر مجلس پر پولیس گردی اور دہشت گردی کے دفعات کے ساتھ FIRکا اندراج ، پنجاب پولیس کی متعصبانہ سوچ کی دلیل ہے ۔جبکہ اسی FIRکو آج انسداد دہشت گردی عدالت میں جھوٹی قرار دے کر خارج کر دیا ہے اور DPOسہیل ظفر چٹھہ کی ایماء پر SHOنے غیرقانونی طور پر عزاداران کو اب تک تھانے میں بند رکھا ہے ۔انہوں نے کہا ایمپلی فائر ایکٹ کا ناجائز استعمال کو ہم ہرگس نہیں مانیں گے،ضلع بندیوں کی آڑ میں علماء ،ذاکرین کے ساتھ ساتھ شہر سے باہر مقیم فیملیز کو اپنے علاقوں میں داخلے سے روکا جارہا ہے ،کالعدم دہشت گرد جماعتوں کو امن کمیٹیوں میں بیٹھا کر انتظامیہ نیشنل ایکشن پلان کی دھجیاں بکھیرنے میں مصروف ہیں ۔سندھ حکومت ٹارگٹ کلرز اور کالعدم جماعتوں کے ہاتھوں یر غمال ہے ۔ضعیف العمر وزیراعلیٰ حکومتی فرائض سنبھالنے کے اہل نہیں رہے ،اندورن سندھ میں مجالس و جلو س ہائے عزا داری کی سیکورٹی سے مطمعن نہیں ۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے دوٹوک الفاظ میں حکومت کو پیغام دیا کہ عزاداری نواسہ رسول ۖ امام حسین ہمارا آئینی و قانونی حق ہے ہم اس سے ایک انچ بھی اس سے پیچھے ہٹنے کا تیار نہیں ،ہم اپنی جانیں تو قربان کرسکتے ہیں لیکن عزاداری پر قدغن ہرگز برداشت نہیں کریں گے ،تکفیری اور دہشت گرد چاہتے ہیں کہ ملک میں عزاداری نہ ہو ،لیکن ہم یہ سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے انشااللہ آج سے ہم اپنے مذہبی فریضے کی ادائیگی کے لئے بھر پور انتظامات کریں گے،اگر اس کو محدود یا اس میں کوئی خلل ڈالنے کی کوشش کی کہ اس کے ذمہ دار وفاقی وزیر داخلہ،پنجاب کے وزیر راناثنااللہ اور شہباز شریف ہونگے،ہمیں ایسا لگتا ہے کہ یہاں کے حکمران بھی تکفیری سوچ رکھتے ہیں ، یہ لوگ جدہ سے تکفیری سوچ لے کر آئے ہیں ،عزاداری کا تعلق کسی سیاسی یا دینی جماعت سے نہیں ہے بلکہ ان سے بالاتر ہے ،پریس کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوُں سید ناصر شیرازی،علامہ احمد اقبال رضوی،علامہ عبدالخالق اسدی،علامہ ابوذر مہدوی،اور آئی ایس او کے مرکزی صدر علی مہدی شریک تھے۔