شہباز شریف حکومت عزاداری کے خلاف سازشوں سے باز رہے،علامہ امین شہیدی

14 October 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ امین شہیدی نے پنجاب میں علما و ذاکرین کے دیگر صوبوں سے آنے پر پابندی اور بانیاں و ماتمیوں کو پولیس اہلکاروں کے ذریعے ڈرانے دھمکانے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے عزاداری کو محدود کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی صفوں میں موجود متعصب اشخاص حالات خراب کرنے پر تُلے ہوئے ہیں۔عزاداری سید الشہدا ہماری میراث اور مذہبی فریضہ ہے۔ہمیں اس سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹایا جا سکتا۔پنجاب حکومت اگر یہ سمجھتی ہے کہ ملت تشیع کو ریاستی اداروں کے ذریعے دبایا جا سکتا ہے تو یہ اس کی بھول ہے۔ہم نے مذاکرات سمیت تمام راستے اختیار کر کے معاملات سلجھانے کی پوری کوشش کی ہے لیکن حکومت پنجاب شاید حالات بگاڑنے پر بضد ہے۔ہماری نرمی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ پنجاب میں بانیان مجالس و جلوس کو دھمکانے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ماہ محرم عزاداری کا مہینہ ہے ہم اس میں کوئی تصادم نہیں چاہتے ۔ہمارے پروگراموں میں مداخلت نہ کی جائے اور ہمیں پُرامن انداز میں مجالس و جلوس برپا کرنے دیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ دیگر صوبوں سے علما کی پنجاب داخلے پر پابندی سمجھ سے بالاتر ہے۔حکومت پنجاب ملت تشیع کے ساتھ دانستہ طور پر الجھاو پیدا کر نا چاہتی ہے جو نقصان دہ ثابت ہو گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree