وحدت نیوز(ٹنڈومحمد خان)پاکستان کو مسائلستان بنانے کے ذمہ دار ماضی و حال میں بر سر اقتدار سیاسی ومذہبی جماعتیں ہیں، کرپشن ، دہشت گردی ، لوڈشیڈنگ نے اس ملک کی عوام اور معیشت کا گلا گھونٹ ڈالا ہے ، پاکستان کے عوام موجودہ حکمرانوں نے ۵ ماہ میں ہی تنگ آچکے ہیں ، ہمارے ملک کا المیہ ہے کہ ہے آنے والا حکمران پہلے سے زیادہ ظالم قرار پاتا ہے ،کراچی میں 27 اکتوبر کو منعقدہ عظمت ولایت کانفرنس پیروان ولایت کا حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا ، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے ٹنڈو محمد خان میں منعقدہ سیمینار بعنوان غدیر سے کربلا سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ،عظمت ولایت کانفرنس کراچی کی تشہیر ی عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں منعقدہ اس سیمینار میں صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی، صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل عالم کربلائی، صوبائی سیکریٹری تنظیم سازی یعقوب حسینی، حیدرآباد ضلع کے سیکریٹری جنرل علامہ امداد نسیمی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ پروگرام میں شرکاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔