وحدت نیوز (لیہ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی مسئول آفس علامہ اصغر عسکری اور مرکزی سیکرٹری روابط ملک اقرار حسین نے پنجاب کے اضلاع بھکر، لیہ اور چنیوٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر اضلاع کی صورتحال پر تنظیمی ذمہ داران کیساتھ بات چیت کی گئی، دورہ بھکر کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی ذمہ داران اور کارکنان سے نشست ہوئی، علاوہ ازیں امامیہ اسیران اور ان کے لواحقین سے بھی مرکزی رہنماوں نے ملاقات کی، اور انہیں بنیادی حقوق کے لئے معاونت و سرپرستی کی یقین دہانی کرائی، وفد نے علامہ ناصر عباس جعفری کا خصوصی پیغام بھی شرکاء اجلاس کو پڑھ کر سنایا، بعد ازیں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی وفد نے ضلع لیہ کا دورہ کیا، جہاں تنظیمی اراکین سے ضلع میں فعالیت کے حوالے سے بات چیت ہوئی، اس کے علاوہ علامہ اصغر عسکری اور ملک اقرار حسین نے چنیوٹ کا بھی دورہ کیا، اس موقع پر صوبائی سیکرٹری سیاسیات اخلاق بخاری اور عاشق بخاری کے کیس کے سلسلہ میں تفصیلی گفتگو ہوئی، اور وفد نے یقین دہانی کرائی کہ ہم اسیران کی مکمل سپورٹ جاری رکھیں گے اور مشکل کی اس گھڑی میں اسیران اور ان کے اہل خانہ کو ہرگز تنہائی کا احساس نہیں ہونے دینگے۔