وحدت نیوز (کراچی) مرکزی ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید حسن ظفر نقوی کےجواں سال بھائی سید وسیم ظفر نقوی رضائے الہیٰ سے انتقال کرگئے، مرحوم کافی عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری ، ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی ، علامہ شفقت شیرازی ،ناصر شیرازی، حسن ہاشمی ، علی حسین نقوی ، مبشر حسن ، انجنیئر رضا نقوی سمیت ملک بھر سے مجلس وحدت مسلمین کے قائدین اور رہنماوں نے سید وسیم ظفر نقوی کی اچانک رحلت پر علامہ سید حسن ظفر نقوی اور پسماندگان سے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔