علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اوردیگر قائدین وحدت کی دخترشہید قائد کی تقریب عروسی میں شرکت

27 August 2015

وحدت نیوز(پشاور) شہید قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید عارف حسین الحسینی کی صاحبزادی کی پشاور میں منعقد ہونے والی تقریب عروسی میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی اوردیگر قائدین کے ہمراہ شرکت کی،تقریب میں آمد کے موقع پر فرزند شہید قائد علامہ سید علی حسینی نے معزز مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہا،اس  موقع پرمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجدعلی نقوی  کے مابین ملاقات ہوئی، خوشگوار ماحول میں ہونے والی اس ملاقات میں احوال پرسی کے علاوہ بعض ملی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree