وحدت نیوز(کراچی) اٹھارہ کروڑعوام دہشت گردوں کا آسان ہدف بنے رہے، پورا پاکستان چلا چلا کر فوج کو بلاتا رہا ،حکمرانوں نے چپ سادھ رکھی تھی، جب عوام فوج کی آمد کا مطالبہ کریں ان پر جمہوریت دشمن کا لیبل لگا دیا جایا ہے، فوج بلانے کو خلاف جمہوریت قرار دینے والوں نے آج اپنی حفاظت کے لئے اسلام آباد میں فوج بلالی، نواز لیگ کی منافقانہ پالیسی آج عوام کے سامنے واضح ہو گئی ، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی نے مسجد وحدت مسلمین گلستان جوہر کراچی میں تنظیمی کارکنان کی نشست سے خطاب کرتےہوئے کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آج اسلام آباد میں پاک فوج کی تعیناتی نے مسلم لیگ ن کی منافقانہ طرز سیاست کا بھانڈا پھوڑ دیا، جب عوام سڑکوں پر بے دردی سے مر رہے تھے، بسوں میں شناختی کارڈ دیکھ دیکھ کر قتل کیئے جارہے تھے، کبھی بازاروں میں مر رہے تھے، کبھی درباروں میں ، کبھی ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن رہے تھے، جب جب نااہل حکمرانوں سے مایوس ہو کر عوام نے فوج کو مدد کے لئے پکارا ہمیشہ ان خائن حکمرانوں ، زرد صحافت اور نام نہاد سول سوسائٹی کی جانب سے جمہوریت مخالف اور جمہوریت دشمن ہونے کے تمغے دیئے گئے، کل تک جو جماعت فوج کےخلاف سیسہ پلائی دیواربنی کھڑی تھی آج وہی جماعت اپنی جانوں کے لالے پڑنے پر پاک فوج کو اسلام آباد کی سڑکوں پر دعوت دے رہی ہے۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ آج وقت نے ثابت کر دیا کہ ملک دشمن تکفیری دہشت گرد گروہ طالبان سے مذاکرات کی ایم ڈبلیوایم کی مخالفت درست فیصلہ تھا اور ملکی سلامتی کے لئےپاک فوج کی مدد سے ملک دشمنوں کا صفایا واحد حل ۔