قاتل شریف برادران کے خلاف ایف آئی آرکا اندراج انقلاب مارچ کی پہلی فتح ہے، علامہ شفقت شیرا زی

03 September 2014

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور سیکریٹری امور خارجہ علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ آخر کار ریڈ زون کے شہداء کے خون کی برکت سے ماڈل ٹاؤن لاہور کے شہداء کی ایف آئی آر ڈھائی ماہ بعد کاٹ لی گئی۔ کیا جمہوریت کو ڈھال بنانے اور بد نام کرنے والے سول ڈکٹیٹرشریف برادران بتا سکتے ہیں کہ ریڈ زون کے مظلوم شہداء کی ایف آئی آر کٹوانے کیلئے انہیں کتنے شہداء درکار ہیں۔عدالتوں اورپارلیمنٹ کے آنکھوں کے سامنے گرنے والا معصوم بچوں،خواتین اورآزادی وانقلاب کے جذبے سے سرشار جوانوں کے پر جوش خون کے ساتھ انصاف نہ ہوا تو وہ ان مظالم اور خاموش ایوانوں کو بہاکر لے جائے گا۔زخموں سے چور اور مجرو ح دل بے گنا ہ اور مظلوم عوام کی درد بھری آہیں اور بدعائیں ظالم حکمرانوں کے اقتداراور فرعونیت خاتمے کی علامت ہیں ۔سیاسی شعبہ باز اور اپنی پارٹی کی مصلحت کو سلطنت کے وقار اور تحفظ پر فوقیت دینے والے پارلیمانی لیڈر ظالم اور مظلوم میں تمیز کرنے سے قاصر نظر آرہے ہیں ۔ اگر فرض کریں کے عوام نے انہیں حقیقی مینڈیٹ دے ہی دیا ہے تو اس کی حفاظت بھی توان کی ذمہ داری بنتی ہے۔عوام نے اس لئے تومینڈیٹ نہیں دیا تھا کہ وہ پاکستانی عوام کا کبھی ماڈل ٹاؤن لاہور میں اور کبھی شاہراہ دستور اسلام آباد میں بے رحمی سے قتل کریں ۔نواز شریف اور شہباز شریف کے جرائم پر پردہ ڈالنے اور جمہوریت کے قاتلوں کی ظالمانہ حکومت کو جمہوریت کے نام سے بچانے کیلئے کوشاں ہیں۔یہ نہ سمجھیں کہ عوام کو دھوکہ دے رہیں ہیں وہ ہر گز عوام کے غیض وغضب اورمظلوم عوام کے خالق اور پروردگار کے عذاب سے بچ نہیں سکتے ۔ ان انقلابیوں اور آزادی کے طلب گاروں نے عہد کر لیا ہے کہ وہ اپنی جان تو دے سکتے ہیں لیکن مزید ذلت وتکبر اور ظلم و بربریت کو برداشت نہیں کر سکتے ہیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree