قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس کے بعد پیداشدہ صورتحال کے جائزے کیلئےایم ڈبلیوایم کی کورکمیٹی کا اجلاس

03 September 2014

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری کی زیر صدارت کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اسلام آباد میں ہونے والے کورکمیٹی کے اجلاس میں علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ شفقت حسین شیرازی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی، نثار فیضی،علامہ اعجاز بہشتی ، فضل نقوی مرکزی سیکرٹری اطلاعات محمد مہدی سمیت دیگر ارکان نے شرکت کی۔ اجلا س کے بعد میڈیا کو جاری کیے گئے اعلامیئے میں کہا گیاکہ مجلس وحدت مسلمین پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کو غیرقانونی ، غیرآئینی اور بدترین دھاندلی کے نتیجے میں اقتدار میں آنے والی حکومت کو بچانے کی ایک کوشش سمجھتی ہے۔اعلامیے میں پر امن اور جمہوری حقوق کی خاطر سڑکوں پر آنے والے مظلوم عوام کودہشتگرد اور بغاوت سے تعبیر کرنے کی شدید مذمت کی گئی ہے اور قرار دیا گیا ہے کہ دہشتگردوں کی حامی حکومت ملک میں افراتفری چاہتی ہے اور جمہوری حقوق کی نفی کرکے ثابت کرتی ہے کہ یہ جماعت اپنے روحانی باپ ضیاء الحق کی باقیات کو باقی رکھنا چاہتی ہے یہی وجہ ہے کہ پرامن عوام پر جبر اور تشدد کے ذریعے انہیں دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ گذشتہ دو دن میں انقلاب اور آزادی مارچ کے شرکاء پر ہونے والی شیلنگ، ربٹر اور بلٹس کا استعمال ثابت کرتا ہے کہ نواز شریف جمہوریت پر یقین نہیں رکھتے۔ تین افراد کی شہادت اور چھ سو سے زائد افراد کا زخمی ہونا ثابت کرتا ہے کہ ملک میں ایک آمر اور بادشاہ کی حکومت ہے ۔اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ مجلس وحدت مسلمین عوامی تحریک ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔ اجلاس میں لاہور ،جھنگ ،اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں کارکنان کی بلا جواز گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے سیاسی انقامی کاروائی قرار دیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ حکومت فی الفور کارکنوں کو رہا کرے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree