پاکستان کی 67 سالہ تاریخ میں پہلی دفعہ عوام اپنے حق اور فرسودہ نظام کی اصلاح کے لئے میدان میں ہیں ،مہدی عابدی

04 September 2014

وحدت نیوز(اسلام آباد) پارلیمنٹ کا جوائنٹ سیشن معاملات کو سلجھانے کے بجائے جلتی پر تیل کا کام کررہاہے سیاسی جماعتیں عوام سے عوامی حقوق سے زیادہ اپنے کرپشن اور کرپٹ نظام کو بچانے کی کوششوں میں ہیں پاکستان کی 67 سالہ تاریخ میں پہلی دفعہ عوام اپنے حق اور فرسودہ نظام کی اصلاح کے لئے میدان میں ہیں آج اگر عوامی خواہشات پر سٹیٹسکو کو ترجیح دی گئی تویہ سیاست دانوں کی تاریخی غلطی ہوگی، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید مہدی عابدی نے مرکزی کابینہ کے اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج مک مکا کی سیاست کے پیروکار عوامی رائے کو دبانے کیلئے متحد ہیں اور دوسری طرف پاکستانی عوام اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر  ہے اور عوام اس فرسودہ نظام سے آزادی اور حقیقی جمہوریت کیلئے سڑکوں پر سراپا احتجاج ہے۔

 

انہوں نے کہا آج پر امن مظاہرین پر ریاستی تشدد اور اس کے نتیجے میں انسانی جانوں ضیاع اور سینکڑوں زخمیوں کی دادرسی کے بجا ئے عوام کے زخموں پر نمک چھڑکا جا رہا ہے موجودہ حکمرانوں نے بدترین آمریت کے مظالم کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے ہر باشعور انسان آج اس ظلم و بربریت کی مذمت کررہے ہیں سید مہدی عابدی نے کہا کہ پارلیمنٹ میں دہشت گردوں کے سرپرست آج ملک میں خانہ جنگی اور افرا تفری چاہتا ہے جو ان کا پاکستان کیخلاف اُن کا ذاتی ایجنڈا ہے جسے کوئی بھی محب وطن پاکستانی برداشت نہیں کرینگے ہزاروں پاکستانیوں اور افواج کے قاتلوں سے مذاکرات کا راگ آلاپنے والے آج پارلیمنٹ کے فلور پر پاکستانی عوام کیخلاف طاقت کے استعمال کا مشورہ دے رہے ہیں وقت کیساتھ یہ ملک دشمن گروہ بے نقاب ہوتا جارہا ہے اور انشااللہ ہم ان ملک دشمنوں کی ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree