مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے جشن آزادی پاکستان ملک بھر میں ملی جوش وجذبے سے منایا گیا

19 August 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد/کراچی/ لاہور/کوئٹہ/ سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے یوم آزادی کو ملک بھر میں ملی جوش و جذبہ سے منایا۔ اس سلسلے میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی دفاتر کو رنگ برنگی جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا، وحدت سکاوٹس نے اسلام آباد کی اہم شاہراوں پر جشن آزادی مارچ کا انعقاد کیا اور لوگوں میں قومی پر چم اور پھول تقسیم کیئے۔ ایم ڈبلیو ایم کے قائدین کے گھروں اور دفاتر پر قومی پرچم لہرائے گئے۔ مزار قائد پر مجلس وحدت مسلمین کراچی  کے وفد نے حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے،جبکہ مزارقائد کے سامنے68پونڈوزنی کیک بھی کاٹا گیا، صوبائی سیکریٹریٹ کوئٹہ میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی ،علامہ ہاشم موسوی نے پرچم کشائی کی اس موقع پر کوئٹہ کے معززین کی بڑی تعداد اورایم ڈبلیوایم کے کارکنان بھی موجود تھے، لاہور، پشاور، پارا چنار، گلگت بلتستان میں بھی جشن آزادی کے حوالے سے سے تقریبات منعقد کی گئیں اور تنظیمی رہنماوں نے اہم خطابات کیے۔ ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی قیادت کی اپیل پر ملک بھر کی شیعہ مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماع کے دوران وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کے لیے دعائیں مانگی گئیں اور شکرانے کے نوافل ادا کیے گئے۔

یوم آزادی کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان ہماری شناخت اور رب کریم کی طرف سے عطا کی گئی ایک عظیم نعمت ہے۔ ہمارا یہ وطن ہماری مذہبی آزادی، ہمارے عقیدوں کی تحفظ اور نسلوں کی بقا کا ضامن ہے۔ ہم اپنی جان و مال سے بڑھ کر اس کی حفاظت کرنا ہو گی۔ حب الوطنی کے جذبے سے شرسار ہوکر ہر اس دشمن کے خلاف ہم نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بننا ہے جو ہماری سالمیت اور بقاء کا دشمن ہے۔ ہم نے اپنے اتحاد، وحدت، باہمی احترام اور رواداری سے ملک دشمن سازشوں کو شکست دینا ہو گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree