وحدت نیوز(اسلام آباد) نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر گذشتہ چارروز سے جاری مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کےبھوک ہڑتالی کیمپ میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدربرادر علی مہدی نے مرکزی کابینہ کے اراکین کے ہمراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے ملاقات کی اور اظہار یکجہتی کیا، اس موقع پر مرکزی رہنما ایم ڈبلیوایم علامہ سید حسن ظفرنقوی، علامہ احمد اقبال رضوی ، سید اسد عباس نقوی، آصف رضا اور دیگر بھی موجود تھے، آئی ایس او کے مرکزی صدر نے ضعیفی اور ناسازی طبع کے باوجود چارروز سے جاری علامہ راجہ ناصرعباس کی بھوک ہڑتال پر خراج عقیدت پیش کیا ،انہوں نے کہا کہ ملت تشیع کی نسل کشی کے خلاف آپ کا یہ اقدام لائق صد تحسین ہے، علی مہدی نے کہاکہ پاراچنار ، ڈی آئی خان ، پشاور اور کراچی میں شیعہ نسل کے خلاف آپ کی بھوک ہڑتالی تحریک کی آئی ایس اومکمل حمایت کرتی ہے اس کے ساتھ ہی انہوں نے پورے پاکستان کے کارکنان کو ہدایات جاری کیں کہ ملک بھر جہاں جہاں ایم ڈبلیوایم کے بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کیئے گئے ہیں وہاں وہاں آئی ایس او بھر پور شرکت کرے اور اظہار یکجہتی کرے، علامہ راجہ ناصرعباس اور دیگر مرکزی قائدین نے مرکزی صدرآئی ایس او پاکستان علی مہدی کا آمد پر شکریہ ادا کیا۔