وحدت نیوز(اسلام آباد) نواز شریف ہر دور میں بھارتی حکومتوں کے زیر اثر رہے ہیں ، واجپائی، گجرال کے ساتھ بھی انہوں نے ذاتی سطح کے تعلقات استوار رکھے ، جس کا پاکستان کو کوئی فائدہ حاصل نہ ہوا، نریندر مودی کی کامیابی نہ صرف بھارتی مسلمانوں بلکہ پڑوسی ممالک کے لئے بھی خطرے کی گھنٹی ہے، مودی نے گجرات کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے ذمہ داریو ں کی انجام دہی کے وقت ہزاروں بے گناہ مسلمانوں کو بے دردی سے قتل کر وایا، میاں نواز شریف نے بھارت جانے کا فیصلہ جلد بازی میں کیا، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں کیا ۔
ان کاکہنا تھا کہ کشمیر پالیسی پر نواز حکومت کا جھول کھانا باعث تشویش ہے،جب بھی نواز لیگ بر سر اقتدار آئی کشمیر کاز کو دہچکہ لگا، نواز شریف بھارت کے ساتھ کشمیر کے سوا تما م ایشوز پر بات کرتے ہیں ، پاکستانی حکومت نے بھارتی دعوت قبول کر کے عوامی جذبات کو مجروح کیا ،کشمیر ایشوپر پاکستانی حکومت کے موقف میں جھول کشمیری شہداء کی قربانیوں سے خیانت تصور ہوگا،اب جب کہ نومنتخب بھارتی وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیئے میاں نواز شریف بھارت یاترا پر ہیں پاکستانی عوام امید کرتے ہیں کہ میاں صاحب فقط آلو پیاز کے بھائو طے نہیں کریں گےبلکہ کشمیرسمیت دیگر حل طلب مسائل پر بھی بھارتی قیادت سے بات چیت کریں گے، انہوں نے مذید کہا کہ گجرات میں بے گناہ مسلمانوں کے قتم عام کے مرکزی کردار نریندر مودی کا وزیر اعظم منتخب ہونا خطےکے لئے انتہائی باعث تشویش ہے، نریندر مودی کا سیاسی ماضی انتہائی داغ دار ہے، گجرات کے ہزاروں بے گناہ مسلمانوں کا لہو مودی کے دامن پر ہے، خدا بھارتی مسلمانوں کی خیر کرے۔