وحدت نیوز (کرم ایجنسی) پارچنار میں ایف سی اور مقامی انتظامیہ کی بلا وجہ بلا اشتعال پرامن مومنین پہ فائرنگ سے تازہ اطلاع کے مطابق4 مومنین شہید ہوگئے ہیں، جبکہ10 سے زیادہ زخمی ہیں، ذرائع کے مطابق شہدا کی تعداد میں اضافہ کا خطر ہ ہے ، لواحقین اور علاقہ کے مومنین نے شہداٗ کے لاشوں کو مرکزی سڑک پر رکھ احتجاجی دھرنا شروع کردیاہے ۔
اطلاعا ت کے مطابق تین شعبان ولادت مولا امام حسین (ع) کے جشن کے جلسہ میں شرکت کے لئے آنیوالے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی ، پیر مقدس کاظمی، علامہ اعجاز بہشتی، علامہ اقبال بہشتی، اور برادر فیضی کو کرم ایجنسی کی پولیٹیکل انتظامیہ نے انکو کرم ایجنسی میں داخلے سے روک دیا جس پر علامہ عابد حسینی نے مظاہرہ کی کال کی ہے اور احتجاجاً مظاھریں نے روڈ بلاک کردی جس پر ایف سی اہلکاروں نے فائرنگ کرکے ۴مومنین کو شہید کردی ہے۔
واضح رہے کہ کرم ایجنسی کی متعصب پولیٹیکل انتظامیہ کی یہ سالانہ روش ہے کہ جشن ولادت امام حسین (ع) کے اجتماع کو سبوتاژ کرے اور پاکستان کی واحد طالبان اور القاعدہ مخالف پرامن آبادی کو بدامنی سے دوچار کرے۔