پانامہ لیکس کے انکشافات کے بعد میاں نواز شریف مسند اقتدار پر بیٹھنے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں ، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری

06 April 2016

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے انکشافات کے بعد نوازشریف کا وزارت عظمٰی پر فائز رہنا آئین پاکستان کی شدید خلاف ورزی ہے۔پانامہ لیکس کے انکشافات کے بعد میاں نواز شریف مسند اقتدار پر بیٹھنے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں ، پاکستان کے مفادات اور سالمیت کے تحفظ کے لیے ایمانداری سے ذمہ داریاں ادا کرنے کا حلف اٹھانے والے وزیراعظم کی ایسی بدعنوانی منظر عام پر آ گئی ہے جو ناقابل معافی ہے۔آئس لینڈ کے وزیر اعظم کی طرح حمیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہیے بصورت دیگر قوم ان کے خلاف متحد ہو کر اپنا فیصلہ سنانے پر مجبور ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اگر سچے ہیں توقوم کے سامنے وضاحت پیش کرنے کی بجائے پانامہ لیکس کے ذمہ داران کے خلاف عزت ہتک کا مقدمہ عالمی عدالت میں لے کر جائیں۔محض عدالتی کمیشن کی تشکیل سے حقائق پر پردہ نہیں ڈالا جاسکتا۔وزیر اعظم کا یہ کہنا انتہائی مضحکہ خیز ہے کہ سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے ان پر الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ پانامہ لیکس نے صرف پاکستان کے حوالے سے بات نہیں کی بلکہ ایک کروڑ چودہ لاکھ خفیہ دستاویز جاری کی ہیں۔نواز شریف لفظوں کے ہیر پھیر میں خود کو چھپانے کی بے سود کوشش نہ کریں۔حکومت کی معتبر شخصیات کی طرف سے مختلف ممالک میں کاروبارکے نام پر غیر معمولی بدعنوانی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین سیکنڈل ہے۔ملک کی تمام محب و طن سیاسی و مذہبی جماعتوں کو چاہیے کہ ملکی مفادات کے منافی سرگرمیوں میں مصروف ان حکمرانوں کا مل کر محاسبہ کریں جنہوں نے ملی غیرت کا جنازہ نکال کر رکھ دیا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree