وحدت نیوز(اسلام آباد) مرکزی وحدت سیکریٹریٹ کے میڈیا سیل سے جاری پریس ریلیز کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کو تیسری مرتبہ مجلس وحدت مسلمین کا سیکریٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرنے اور قومی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کرنے کی غرض سے کل وحدت ہائوس اسلام آباد کا دورہ کریں گے، بعدازاں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ ناصر عباس جعفری اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کل بروز جمعہ سہ پہر تین بجے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹریٹ مکان نمبر 2A، گلی نمبر 25، F6/2 اسلام آباد میں ایک اہم پریس کانفرنس کریں ۔ تمام پرنٹ والیکٹرونک میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں سے گذارش ہے کہ اس اہم پریس کانفرنس کی کوریج کیلئے بروقت تشریف لائیں۔