پاکستان میں امن کا قیام اختلافات کو نظراندازاور مشترکات پر اکھٹا ہو نے سے ہی ممکن ہی ہے،علامہ امین شہیدی

25 January 2014

وحدت نیوز(مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل ، اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے رکن علامہ محمد امین شہیدی نے میلاد کانفرنس سے ولولہ انگیز خطاب کرتے ہوئے کہا حضور اقدس ؐ جملہ انبیاء ؑ کی صفات و کمالات کا مجموعہ ہیں۔اور آپکے ظہور کی وجہہ سے دنیا بھر سے ظلمت و اندھرے چھٹ گئے اور آپکے نور کی وجہ سے دنیا کا زرہ زرہ چمک اٹھا،چونکہ پیغمبر اسلام ؐ تمام انبیاء ؑ کے خاتم ہیں ۔اللہ تعالیٰ نے خاتم ؐ کو تمام انبیاء ؑ کی صفات کا مالک بنا کر بھیجا۔جب ہم نام محمد ؐ لیتے ہیں تو دراصل ہم تما انبیاء کا نام لیتے ہیں،جسطرح 100میں 99بھی ہے اور1بھی ہے، اسی طرح حضرت آدم ؑ کا علم، حضرت نوح ؑ کا حلم،حضرت ابراہیم ؑ کی خلت، حضرت اسمائیل ؑ کا جمال،حضرت موسیٰ ؑ کازہد،عیسیٰ ؑ کاہیبت سمیت ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء ؑ میں تمام صفات الگ الگ موجود ہیں اور یہ ساری صفات کو کمالات ختم الرسل پیغمبر گرامی ؐمیں یکجا ہیں۔


انہوں نے کہا کہ جنابِ محمد عربی ؐ کی ہستی وہ ہستی ہے کہ جس کی آمد کے بعد چرواہے شہنشاہ بن گئے،نظریات و معانی بدل گئے،اقدار،م معاشرہ سب بدل گیا،وہ شخصیت ؐ کے جس نے ابوجہل،ابو سفیان،ابولہب کے برابر ایک غلام بٹھا کر یہ درس دیاکہ انسانی مساوات کے اصول میں سب برابر ہیں،کسی انسان کی اہمیت کا معیار اسکی دولت یا خاندانی پس منظر کی بجائے اسکے کردار کو قرار دیا،انسان کو انسان بننا سکھایا، آنحضرت ؐ نے زندگی کے وہ اہم اصلوب دئے جس کہ نتیجے میں کوئی مسلمان تنہا نہیں بلکہ قوت ایمانی و اتحاد کی بدولت پوری دنیا پر غلبہ حاصل کرنے کی قوت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے پاکستان میں کچھ ایسے گروہ موجود ہیں،جو بظاہر تواسلام کا نام لیتے ہیں،لیکن انکا پیغمبر اسلام ؐ کی تعلیمات اور سوائے حسنہ سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں۔پیغمبر اسلام ؐ کی تعلیمات امن و محبتوں کے فروغ کا درس دیتی ہیں۔پیغمبر اسلام ؐ کی تعلیم کے مطابق کہیں بھی کسی کو بھی قتل کرنا جائز نہیں۔وطن عزیز پاکستان آج جس ڈگر پر لا کھڑاکر دیا ہے،اس سے نکلنے کا واحد طریقہ یہ ہیکہ ہم اپنے آپ کو حضرت محمد مصطفی ؐ کا غلام قرار دیتے ہوئے نبی اقدسؐ کے پرچم تلے متحد ہو جائیں۔ہمیں نبی اکرم ؐ سے یہ عہد کرنا ہو گاکہ جو پرچم آپ ؐ نے اٹھا یا ہے،اس پرچم کو آپکے عاشق و پیروکاراور آپکے مکتب کے روحانی ومعنوی فرزند اور آپ پر ایمان لانے والے صاحبان ایمان جو کسی قوم مسلک ذات یا قبیلہ سے تعلق رکھتے ہوں کبھی بھی اس پرچم کو گرنے نہ دیں گے۔کیونکہ حضرت محمد ؐ کا بلند کردہ پرچم عزت، انصاف، امن کا پرچم ہے، یہ ایسا پرچم ہے جو ظلم کے خلاف بغاوت کا درس دیتا ہے، ظلم کے خلاف میدان میں ڈٹ جانے کاحوصلہ دیتا ہے،کرپشن ،بد عنونیوں اور لوٹ گھسوٹ کے خلاف اسی پرچمِ محمدی ؐ کا بلند کرنا ہم سب پر واجب ہے۔


علامہ محمد امین شہیدی نے مذید کہا کی رسولِ مکرم ؐ کو اللہ رب العزت نے ہم سب کیلئے طاہر بنا کر بھیجا، آپؐ اور آپؐ کی اہل بیت ؑ کی شان میں آیت تطہیر نازل ہوئی۔ انہوں نے کہا کے5اسلامی مکاتب فکر کے درمیان اختلافات 3فیصد ہیں،وہ بھی فروحی ہیں، انہوں نے کہا کہ میں نے ریسرچ کی دنیا بھر کے تمام مکاتب فکر کے جید و صاحب فتویٰ علماء سے رائے لی ہے، مسلمانوں کے درمیان 97فیصد مشترکات ہیں،لہذاکشمیر کی سرزمین پرحضرت سائیں سہیلی سرکار کے روبرو ہم یہ عہد کریں کہ ہم محبتوں کا پرچار کریں گے،مشترکات کا پرچار کریں گے،اختلافی باتوں کی جانب نہیں جائیں گے،تاکہ ہمارا معاشرہ رشک ارم بن سکے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree