وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال کو ایک ماہ مکمل ہونے پر ملک بھر میں نماز جمعہ کے بعد حکومت اور ریاستی اداروں کی مجرمانہ غفلت اور بے حسی کیخلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں،لاہور میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،جس کی قیادت مرکزی رہنما علامہ مبارک موسوی اور سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین لاہورعلامہ حسن ہمدانی نے کی ،مظاہرے میں شدید گرمی اور روزے کے باوجود بڑی تعداد میں مرد خواتین اور بچوں کی شرکت،مظاہرین سے خطا ب میں علامہ مبارک موسوی کا کہنا تھا کہ ہم جناح اور اقبال کے پاکستان کو دوبارہ حاصل کرنے کی جدو جہد کر رہے ہیں،نیشنل ایکشن پلان کو سیاسی مخالفین کے بجائے دہشت گردوں کیخلاف استعمال کرے،ہم اسی ہزار شہداء کے لئے انصاف مانگنے نکلے ہیں،اس راہ میں ہم اپنی جان تو دے سکتے ہیں لیکن پیچھے ایک انچ بھی نہیں ہٹیں گے۔
علامہ حسن ہمدانی کا کہنا تھا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی پرامن اور جمہوری تحریک کو نظر انداز کرنے والے حکمران سن لیں ہم نے ان کے باپ اور بدترین آمر جنرل ضیاء کو جھکنے پر مجبور کیا تھا اور ان کو بھی اوقات یاد دلائیں گے،ہمیں مسلکی پاکستان نہیں اقبال اور قائد کا پرامن پاکستان چاہیئے،مٹھی بھر شدت پسندوں اور ان کے سیاسی سرپرستوں کے ہاتھوں میرے قائد کا پاکستان یرغمال ہے،ہم انشااللہ اس کو بچائیں گے،پنجاب کے حکمران سن لیں ہم انشااللہ عید کے بعد گھروں سے نکلیں گے اور ظالموں کے انجام تک سڑکوں پر موجود رہیں گے،علامہ راجہ ناصر کی صحت کی خرابی یاکسی بھی نقصان کی صورت میں پیدا ہونے والی صورت حال کی مکمل ذمہ داری حکومت پر ہوگی ،علامہ حسن ہمدانی کا کہنا تھا کہ آج کے بعد ہرروز نماز مغرب اور افطاری کے بعد بھوک ہڑتالی کیمپ پریس کلب لاہور پر احتجاجہ مظاہرہ ہو گا اور یہ سلسلہ مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔