یمن ایشو پراراکین پارلیمنٹ نے بالغ نظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک و قوم کو ایک سنگین بحران میں مبتلا ہونے سے بچالیا، علامہ راجہ ناصر عباس

11 April 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں یمن کی صورت حال پر قرارداد خوش آئند ہے ،اراکین پارلیمنٹ سیاسی و مذہبی جماعتوں نے بالغ نظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک و قوم کو ایک سنگین بحران سے نکالنے میں کلیدی کردار ادا کیا حکمرانوں نے ذاتی مفادات کی خاطر ملک وقوم کو اس دلدل میں دھکیلنے کی ٹھان لی تھی،پارلیمنٹ ,پاکستانی قوم اور سیکورٹی فورسسز نے ثابت کیا کہ پاکستان بنانا ریپبلک نہیں، جہاں جس کا دل چاہے جو فیصلہ قوم پر مسلط کرے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا ۔

 

انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کو کوئی خطرہ نہیں یمن میں سلامتی کونسل کو بائی پاس کرتے ہوئے سعودی عرب خود حملہ آور ہوا،بارہ دن کی فضائی بمباری کے سبب سینکڑوں بے گناہ مسلمان خواتین بچے جان کی بازی ہار چکے ہیں،پاکستان ایک اسلامی ایٹمی پاور ملک ہے،ہمیں مسلمانوں کے درمیان اتحاد و وحدت کا کردار ادا کرنا چاہیئے،ہم پہلے ہی انہی ممالک کے پالتو دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں مصروف ہیں ،ضرب عضب کی کامیابی ہی پاکستان کی بقا کی ضمانت ہے، ایسے میں اپنی افواج کو کسی اور کی پراکسی وار کا حصہ بنانا ملک و قوم کے ساتھ ایک گہری سازش ہے،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے قوم کو اس ہیجانی کیفیت سے نکالنے پر پاکستان کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو مبارکباد پیش کی اور اسے ملک و قوم کے لئے ایک نیک شگون قرار دیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree