وحدت نیوز(فیصل آباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع فیصل آباد کے زیر اہتمام بانیان مجالس اور ماتمی سالاران کے ساتھ تحفظ عزاداری اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملکی حالات اورعزاداری سید الشہدا ع کےمعاملات اور مختلف روٹس کےحوالہ سے تمام مسائل پراہم گفتگو ہوئی،اجلاس میں خصوصی شرکت اور خطاب صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین نقوی نے کیاجبکہ فضیلت عزاداری پر ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ احسان جعفری نے گفتگو کی۔