وحدت نیوز (نارووال) مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید مبارک علی موسوی نے شکر گڑھ نارووال میں جشن میلاد صادقین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ائمہ طاہرین اور رسول خدا کی حیات طیبہ ہمارے لئیے مشعل راہ ہے رسول خدا کی سیرت باہمی اتفاق بھائی چارہ اور جہد مسلسل سے عبارت ہے، اس دور میں شیعہ سنی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے امام خمینی نےبارہ تا سترہ ربیع الاول کو ہفتہ وحدت کے نام سے منانے کا اعلان کر کے دشمنان اسلام کے عزائم کو خاک نیں ملادیا ہے ،آج شیعہ سنی اتحاد کے عملی ثمرات فلوجہ ،تکریت ، حلب کی فتح سے ظاہر ہورہے ہیں، پاکستان میں شیعہ سنی رواداری قابل فخر ہے،مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں شیعہ سنی اتحاد کے فروغ کے لیئے عملی اقدامات کرتی رہے گی،جشن صادقین میں صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید حسن کاظمی ،مقامی عمائدین ،چوہدری ضیغم نواز،غلام عباس ،راجہ قمرعون،بابوشاہ،سیدمروت شاہ گردیزی نے شرکت کی علاوہ ازیں مقامی عمائدین سے تنظیمی امور پر میٹنگ بھی کی گئی۔