وحدت نیوز(لاہور) آل پارٹیز شیعہ اجلاس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء و رہنماوں کی شرکت،اجلاس سے سید نوبہار شاہ،پیر سید طاہر سجاد زنجانی،سید نثار صفدر شاہ ایڈوکیت،علامہ منورعلوی،علامہ سید حسن رضا ہمدانی،سید اظہر حسین شمسی،علامہ سید وقارلحسنین نقوی،سید ناصر علی بخاری،سید ذکی حسین شاہ،سید ھزقیل حسین شمسی،پیر ایس اے جعفری،علی عباس مرزا،سید زاہد عباس شمسی،ملک گوہر علی سمیت دیگر رہنماوں نے اظہار خیال کیا،اجلاس کے بعد تمام رہنماوں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے،پسرور سیالکوٹ میں جھوٹے الزام میں قتل کی شدید مذمت کی،اور مجرموں کی سرپرستی کرنے والے شدت پسندوں کیخلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ کالعدم دہشتگرد جماعتوں کیخلاف ملک بھر میں بے رحمانہ آپریشن شروع کیا جائے۔
رہنماوں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ پنجاب بھر میں بے گناہ شیعہ علماء و نوجوانوں کو غائب کر دیا گیا ہے،ہم مطالبہ کرتے ہیں انہیں فوری بازیاب کرایا جائے،اگر کوئی مجرم ہے تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے،پاکستان میں بسنے والے محب وطن بانیان پاکستان کے اولادوں کیساتھ بحرینی بادشاہوں والا سلوک بند کیا جائے،ہم نے ہمیشہ امن اور محبت کا پرچار کیا،اور اس کے صلے میں ہمیں چوبیس ہزار سے زائد لاشوں کا تحفہ دیا گیا،ہم سوال کرتے ہیں ارباب اختیار سے ہمیں بتائیں کہ کتنے ہمارے قاتلوں کو فوجی عدالتوں سے سزائیں ملی ہیں،ہمیں دیوار سے لگانے کی سازش کرنے والے سن لیں ہم اس ظلم و بربریت کیخلاف ہر فورم پر آواز اُٹھاتے رہیں گے،پریس کانفرنس میں پاکستان کا متنازعہ سعودی اتحاد جس کی سرپرستی امریکہ اسرائیل برملا کر رہے ہیں میں شمولیت پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا،اور اسے سابقہ افغان پالیسی سے بھی خطرناک قرار دیا،رہنماوں کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سالمیت ہمیں سب سے زیادہ عزیز ہیں،دشمن ہمیں تقسیم کرکے ملکی ترقی و استحکام کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں،ایسے میں ہمیں دانشمندانہ فیصلے کرنے ہونگے،جس کے سبب پاکستان کی سلامتی و اقتصادی ترقی پر کوئی آنچ نہ آئے۔