نواز شریف کی خاموشی قوم کو تقسیم کرنے کی سازش ہے، آرمی چیف کے اقدامات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ایم ڈبلیوایم پنجاب

01 July 2017

وحدت نیوز(لاہور) سانحہ پاراچنار اور گذشتہ سات دن جاری احتجاجی دھرنے کی حمایت میں مجلس وحدت مسلمین کے ملک گیر مظاہرے ریلیاں،نماز جمعہ کے اجتماعات میں آئمہ جمعہ نے نواز شریف کے سانحہ پاراچنار پر خاموشی قوم کو تقسیم کرنے کی سازش قرار دیا،آرمی چیف کے اقدامات کو خراج تحسین پیش،دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے غیور فرزندان پاک فوج کے ساتھ ہیں،پاراچنار میں آرمی چیف کی جانب سے اُٹھائے گئے اقدامات کو خوش آئند قرار دیا گیا،لاہور میں سمن آباد شاب چوک پر احتجاجی مظاہر کیا گیا جبکہ اسلام پورہ حیدر روڈ سے نماز جمعہ کے بعد چوک نیلی بار تک ریلی نکالی گئی،اسلام پورہ ریلی کی قیاد ت مجلس وحدت مسلمین کے رہنما حسن رضا اور خرم زیدی نے کی ،ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے رہنما حسن رضا کاظمی نے کہا کہ پاراچنار پر حملہ اسلام اور پاکستان پر حملہ ہے،دہشتگرد شیعہ سنی کے مشترکہ دشمن ہے،ان ملک دشمنوں کا اصل ہدف ایسے دہشتگردانہ واقعات کے ذریعے فرقہ واریت پھیلانا تھا، لیکن سلام ہو ہماری قیادت پر جنہوں نے دشمن کی اس مذموم سازش کو ناکام بنایا،پاراچنار کے مظلومین پر ظلم کرنے والوں کیخلاف عملی کاروائی کرنا اور متاثرین کو انصاف دلانا پاک فوج پر فرض ہے،پاراچنار پاکستان کے دفاعی فرنٹ لائن ہے،یہاں کے محب الوطن عوام نے ہمیشہ پاکستان کی مقدس سرزمین کا دفاع کیا خوارج دہشتگردوں کے قدم ان علاقوں میں جمنے نہیں دیے،سبز ہلالی پرچم کو ہمیشہ سربلند رکھا،لیکن آج پاراچنار کے مظلومین پر پے درپے حملوں پر حکمرانوں کی خاموشی اس بات کی دلیل ہے کہ ہمارے نااہل حکمران دشمن کے آلہ کار ہیں،جو پاکستان اور پاکستانی قوم کے مفادات کیخلاف اقدامات میں مصروف ہیں،ہم اپنا احتجاج اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک پاراچنار کے عوام مطمعن نہ ہوجائے۔

لاہور سمن آباد شباب چوک پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ امتیاز کاظمی نے کہا کہ آل شریف یاد رکھیں حکومت کفر سے تو قائم رہ سکتی ہے مگر ظلم سے نہیں،پاراچنار کے عوام کیساتھ وزیر اعظم کے سلوک سے ثابت ہوا کہ وہ پاکستانی مفادات نہیں بلکہ انڈیا اور ہاوس آف سعود کے خواہشات کی تکمیل چاہتا ہے،ہم کسی عرب پراکسی وار کو پاکستان میں ایمپورٹ نہیں کرنے دینگے،پاکستان کو شیعہ سنی نے مل کر بنایا تھا انشااللہ ہم مل کر بچائیں گے،آرمی چیف نے پاراچنار میں مظلومین کے زخموں پر مرہم رکھ کر ثابت کیا کہ پاکستان اور پاکستانیوں کا اصل وارث کون ہے،انہوں نے کہا ہمیں محب وطن اور دہشتگردوں کے ہمدروں کے درمیان لکیر کھینچنا ہوگا،جن کے سبب دہشتگردی اب بھی جاری ہے،خدا رامشرق وسطیٰ کے پراکسی وار سے دور رہیں،ابھی تو ہم افغان وار کے قرض اتارنے میں مصروف ہیں،ایسے میں ذاتی تعلقات کے لئے ملک کو مزید کسی دلدل میں نہ پھنسایا جائے،پاکستان کے مظلوم عوام لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک چکی ہیں،انہوں نے کہا ہم پاراچنار کے مظلومین کے ساتھ ہیں، ان مطالبات کی منظوری اور مطمعن ہونے تک ہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree