وحدت نیوز(منڈی بہاوالدین) مجلس وحدت مسلمین منڈی بہاوالدین کا ضلعی اجلاس امام بارگاہ امام موسیٰ کاظم میں منعقد ہوا۔جس اجلاس میں ضلع بھر کے تمام یونٹس کے 2 دو افراد کو مدعو کیا گیا تھا ماشاء الله تقریباً تمام یونٹس کے عہدیداران شامل ہوئے ۔ پروگرام کا آغاز مولانا شفقت عباس نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ اس کے بعد مولانا سید اسد عباس نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا۔ اس کے بعد قومی ترانہ ملٹی میڈیا پے سنا گیا اور تمام شرکا نے کھڑے ہو کر قومی ترانہ پڑھا ۔ اس کے بعد ضلعی آرگنائزر مولانا سید رضوان صفدر نے ،، ہماری زمہ داری ،، کے موضوع پر گفتگو کی ۔جس کے بعد ترانہ وحدت سنا کر شرکا کو محظوظ کیا گیا۔ اس کے بعد وقفہ نماز و نیاز کیا گیا ۔
ضلعی اجلاس کی دوسری نشست کا باقاعدہ آغاز مولانا اقبال جعفری نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ اس کے بعد ضلعی آرگنائزر مولانا مظہر عباس ہادی نے خطاب کیا جس کے بعد مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ٹیلیفونک خطاب کیا اور مجلس وحدت مسلمین ضلع منڈی بہاوالدین کی فعالیت پر خراج تحسین پیش کیا اور تمام شرکاء محفل کی کاوشوں کو سراہا اور ملکی حالات پر تفصیلی گفتگو کی اور آخر میں قائد شھید کی 6 اگست کو برسی کی مناسبت سے ،،، مھدی برحق کانفرنس ،، کی دعوت دی اور کہا کہ انشاء الله منڈی بہاوالدین کے مومنین ہر بار کی طرح اس بار بھی اچھی شمولیت اختیار کریں گے ۔ ناصر ملت کے خطاب کے بعد سابقہ سالانہ کارکردگی رپورٹ مولانا سید اسد عباس نے پیش کی جس کے بعد باقاعدہ مولانا ناصر عباس تقوی نے ٹیم کے ساتھ الیکشن کمیشن کے فرائض سرانجام دیے اور تمام یونٹس کے افراد نے ووٹنگ کا حق استعمال کیا اور مولانا سید مظہر عباس ہادی نئے سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین منڈی بہاوالدین منتخب ہوئے ۔ تمام شرکائے اجلاس نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا اور مبارکباد دی جس کے بعد مولانا مظہر عباس ہادی نے پالیسی ساز خطاب کیا اور 6 اگست کے حوالے سے پروگرام ترتیب دیا گیا ،مولانا مظہر عباس ہادی نے ڈپٹی سیکرٹری کے طور پر مولانا سید رضوان صفدر اور زاکر اہلبیت سید شکیل عباس نقوی کو نامزد کیا جس کے بعد ڈپٹی سیکرٹری صاحبان نے خطاب کیا اور دعائے امام زمانہ ع پراجلاس کا اختتام ہوا ۔