وحدت نیوز (شیخوپورہ) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے قبلہ اول بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر کی طرح مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام مرکزی امام بارگاہ مرید کے سے ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا غلام عباس جعفری اور مولانا سید عرفان زیدی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جو جی ٹی روڈ پر آکر احتجاجی جلسے میں بدل گئی شرکاء سے مولانا غلام عباس جعفرى نے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی عوام اور قبلہ اول بیت المقدس کے خلاف امریکی سازشوں کی پرزور مذمت کی اور کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ امت مسلمہ کے غیض وغضب ودعوت نا دے، مسجد اقصیٰ سے مسلمانوں کی وابستگی ایمانی ہے، جسے کسی صورت کم یا ختم نہیں کیا جاسکتا۔