مجلس وحدت مسلمین اب شیعہ قوم کی واحد امید ہے، علامہ مبارک علی موسوی

30 June 2018

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ سید مبارک علی موسوی کا کہنا تھا کہ شفاف الیکشن کے لیے شکوک وشبہات کا خاتمہ ہونا چاہیے، الیکشن کے حوالے سے ابھی تک گرد وغبار موجود ہے الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ وہ شفاف انتخابات کو یقینی بنائے۔انہوں نے کہا کہ کالعدم جماعتوں سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کوعام انتخابات میں حصہ لینےکی اجازت دے کر الیکشن کمیشن نے نیشنل ایکشن پلان اور پاکستان کے مظلوم شہدا کے ساتھ دھوکہ کیاہے۔الیکشن کمیشن بخوبی جانتی ہے کہ یہ دہشتگرد جماعتیں نام بدل کرقوم کو دھوکہ دے رہی ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کالعدم جماعتوں کو نا اہل قرار دے کر شہدا کے خون کے ساتھ انصاف کیا جائے۔ علامہ مبارک علی موسوی کا مزید کہنا تھا کہ کرپٹ حکومتوں نے عوام کو عزت کی زندگی سے محروم کیا، کرپٹ عناصر جماعتیں بدل کر دوبارہ قوم پر سوار ہونا چاہتے ہیں، ملک میں جب تک کرپشن کا خاتمہ نہیں ہوگا اس وقت تک ملک ترقی نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین اب شیعہ قوم کی واحد امید ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree