پاکستانی افواج اور پوری قوم بھارت کی گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والے نہیں، ڈاکٹر سید افتخار نقوی

25 September 2018

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب ڈاکٹر سید افتخار نقوی نے بھارتی آرمی چیف کی دھمکیوں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ‘بھارت کی گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والا نہیں ہندوستان کی اتنی جرات نہیں کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ بھی اٹھا کر دیکھے، مسلح افواج وطن عزیز کا دفاع بھرپور طریقے سے کرنا جانتی ہے، اورپوری قوم مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کا منفی رویہ بھارت کے لیے خطرناک ثابت ہوگا۔پوری دنیا جانتی ہے کہ پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے،ہم کسی بھی محاذ پر پہل نہیں کریں گے انڈین ہماری شرافت اور امن پسندی کو کمزروی نہ سمجھیں بھارت نے بھول کر بھی جنگ والی کوئی حرکت کی تو پاکستان اس کا منہ توڑ جواب دے گا۔

ڈاکٹر سید افتخار نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے،ہمیں پتہ ہے کہ ملک کا دفاع کیسے کرنا ہے جنگ کی راگ آلاپنے والے سن لیں،شروع تم کرو گے اور انشاء اللہ اختتام کا فیصلہ ہم کریں گے،بھارت دنیا کی توجہ کشمیر میں ڈھانے والے مظالم سے ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے،جسے ہم کامیاب نہیں ہونے دینگے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree