وحدت نیوز(شیخوپورہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید مبارک علی موسوی نےضلع شیخوپورہ تحصیل فاروقہ کا دورہ کیا جہاں مختلف زعماء علماء کرام اور خواص سے ملاقاتیں کیں اس موقعہ پر صوبائی سیکرٹری خیر العمل مولانا گلزار حسین فیاضی بھی ہمراہ تھے علاقہ ڈیرہ جباری میں مومنین نے صوبائی سیکرٹری جنرل کا پر تپاک استقبال کیا شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئےصوبائی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ملت کے مسائل حل کرنے کے لیئے امید کی کرن ہے قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی مدبرانہ قیادت ملت کے مسائل حل کرنے کے لیئے شب و روز مصروف عمل ہے اس لیئے ملت کی تمام اکائیوں کو مجلس وحدت مسلمین کے شانہ بشانہ ملت کی عظمت اور استقلال کے لیئے کام کرنے کی ضرورت ہے مجلس وحدت ملت کے حقوق تحفظ عزاداری کے لیئے ہر میدان میں صف اول پر کردار ادا کرے گی۔