وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع پاکپتن کے سیکریٹری جنرل مخدوم طالب حسین اسدیایک ٹریفک حادثے میں داعی اجل کو لبیک کہہ گئے ، مرحوم کی ناگہانی وفات پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹر ی جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری،مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، صوبائی سیکریٹری جنرل پنجاب علامہ مبارک علی موسوی ودیگر قائدین نے پسماندگان سے دلی رنج وغم وافسوس کا اظہار کیاہے، ایک تعزیتی پیغام میں قائدین نے کہاکہ مرحوم طالب حسین اسدی ایم ڈبلیوایم کے مجاہدکارکن تھے، اسلام آباد لانگ مارچ میں صف اول میںڈٹے رہے،بدترین ریاستی تشددکاشکارہوئے،گرفتار بھی ہوئے ، ن لیگی ظلم وجبر کا نشانہ بھی بننے لیکن ڈرے نہیں جھکے نہیں بلکہ تادم مرگ حق وصداقت کی راہ پر ثابت قدم رہے ، قائدین نےمرحوم کی قومی وملی خدمات پر خراج تحسین پیش کیاہےجبکہ مرحوم کی مغفرف اورپسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعاکی ہے ۔