وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم مزدور کی عظمت پر یقین رکھتے ہیں اور آج کا تاریخی دن دنیا بھر کے مزدوروں کے لیے مشعل راہ ہے۔ مزدور پاکستان کا پسہ ہوا طبقہ ہے جبکہ مزدور کے لیے حالات کار تبدیل کرکے حقیقی تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مزدورں کے خون کی عظمت کا اعتراف ہے کہ ہر برس یوم مئی کو تجدید عہد ایک نئے عزم کے ساتھ منایا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مزدوروں نے اپنے حقوق کے لیے جس جدوجہد کا صدیوں قبل آغاز کیا تھا وہ مختلف مراحل سے گزر کر آج بھی جاری ہے اور برسوں پہلے جن مزدوروں کا خون بہا تھا وہ آج بھی رنگ دکھا رہا ہے۔علامہ عبدالخالق اسدی نے مزید کہا کہ وزیراعظم غربت کے خاتمےاور اوورسیز پاکستانی مزدوروں کے لیے اقدامات اٹھائیں تاکہ پاکستان سے غربت کا خاتمہ ممکن ہو۔