امیر المومنین جناب علی علیہ السلام کی حیات طیبہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک زندہ اور روشن مثال ہے، علامہ عبدالخالق اسدی

28 May 2019

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی نے شہادت امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں تمام مومنین و مومنات کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امیر المومنین جناب علی علیہ السلام کی حیات طیبہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک زندہ اور روشن مثال ہے۔

 انہوں نے کہا کہ حضرت علی ؑ نے ہمیشہ اپنے عمل اور تدبر سے باطل کو بے نقاب کیا اور ہمیں اپنے مولا کی زندگی سے باطل قوتوں کے سامنے ڈٹنے کا درس ملتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ جس طرح سے حضرت محمد ﷺ کی اطاعت واجب ہے اسی طرح مولائے کائنات علی ابن ابی طالب ؑکی اطاعت بھی واجب ہے۔

 علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا مولا کی زندگی سے ہمیں شجاعت، عدالت اور سخاوت کے ساتھ یتیم پروری کا درس ملتا ہے،آج کے دور میں ہمیں اگر معاشرے کو ایک فلاحی معاشرہ بنانا ہے تو ہمیں مولا علیؑ سے محبت کے ساتھ ساتھ ان کی زندگی، وصیتوں اور ان کی زندگی کے تمام پہلوؤں کی تقلید کرنی ہو گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree