کرونا وائرس کی آڑ میں بے بنیاد پروپیگنڈا ملت تشیع کی دل آزاری کے ساتھ ساتھ مسلکی تفریق کا باعث بن سکتا ہے، علامہ علی اکبرکاظمی

02 March 2020

وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین راولپنڈی کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ علی اکبر کاظمی نے کہا کہ کرونا وائرس کی آڑ میں زائرین کے خلاف جاری مذموم مہم بند کی جائے۔ ملک میں موجود ایسے عناصر کو لگام دینے کی ضرورت ہے جو نفاق بین المسلمین کے لیے کوشاں ہیں۔بیس کروڑ سے زائد کی آبادی میں چند مشتبہ کیسز کو بنیاد بنا کر پورے ملک میں خوف و ہراس پیدا کرنا اور مخصوص مسلک کو نشانہ بنانا غیر دانشمندانہ فعل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں حکومت کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہو گا۔کسی بھی ہنگامی یا غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کے لیے موثر لائحہ عمل طے کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ لیکن یہاں صورتحال اس کے برعکس ہے۔ حکومتی اداروں کی جانب سے مقدمات مقدسہ سے واپس آنے والے زائرین پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے یہ تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے جیسے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا واحد سبب زائرین ہیں۔اس طرح کا بے بنیاد پروپیگنڈا ملت تشیع کی دل آزاری کے ساتھ ساتھ مسلکی تفریق کا باعث بن سکتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پڑوسی ممالک چین اور ایران کے ساتھ ہمارے پائیدار برادرانہ تعلقات ہیں جنہیں سازشوں کی نذر ہونے سے بچانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے ساتھ ساتھ ملک و قوم کے خلاف جاری سازشوں کا تدارک بھی انتہائی ضروری ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree