خواتین اپنی زندگیاں سیرتِ زہراؑ پر استوار کرلیں تو کامیاب ہوسکتیں ہیں، علامہ عبدالخالق اسدی

29 January 2020

وحدت نیوز(لاہور)خواتین سیرت زہراء سلام اللہ علیہا پر عمل پیرا ہو کر گھر کو جنت اور آخرت کو کامیاب بنا سکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے لاہور میں خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خواتین کو گمراہ کرنے کیلئے استعماری قوتیں میڈیا پر لاکھوں ڈالر خرچ کر رہی ہیں، ایسے ایسے بے ہودہ ڈرامے اور فلمیں پیش کی جا رہی ہیں، جن میں جہاں اسلامی شعار کا مذاق اُڑایا جاتا ہے، وہیں خواتین کو بے راہ روی کا شکار بھی کیا جا رہا ہے۔ علامہ اسدی نے کہا کہ خواتین اگر سیرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کو مشعل راہ بنا لیں تو دشمنوں کی سازشوں کو مقابلہ کرسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ایک مرد کی تعلیم ایک فرد کی تعلیم ہے جبکہ ایک عورت کی تعلیم پورے خاندان کی تعلیم ہے، اسی طرح دشمن بھی ایک عورت کو گمراہ کرکے پورے خاندان کو گمراہ کرنے کی پلاننگ کئے ہوئے ہے۔

علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ اگر خواتین سیرت زہراؑ کا مطالعہ کریں اور اپنی زندگیاں سیرتِ زہراء سلام اللہ علیہا پر استوار کرلیں تو کامیاب ہوسکتیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی زندگی بطور بیٹی، بطور بیوی اور بطور والدہ مثالی ہے، زندگی کے ہر شعبہ میں انہوں نے خواتین کیلئے نمونہ عمل پیش کیا، حتی اپنے ملازمین کیساتھ کس طرح کا سلوک رکھنا ہے، وہ بھی انہوں نے بتایا۔ ہماری خواتین کو فکری لحاظ سے زیادہ سے زیادہ مضبوط ہونا چاہیئے، تاکہ دشمن کی سازشوں کا شکار نہ ہو، دشمن نے مسلم خواتین کو گھر کی چاردیواری سے نکال کر جنس بازار بنا دیا ہے، حتی اب عورت جیسی مقدس ہستی مارکیٹنگ سمبل بنی ہوئی ہے، ہر چیز کے اشتہار میں خواتین کی شمولیت معاشرے کو بے راہ روی کی جانب لے جا رہی ہے، خواتین کو بھی اس سازش کا ادراک کرتے ہوئے اپنے آپ کو سیرت زہراء سلام اللہ علیہا سے تمسک کرنا ہوگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree