ایم ڈبلیوایم اور آئی ایس او کا شیعہ جوانوں کی جبری گمشدگیوں کےخلاف لاہور میں احتجاج

21 May 2022


وحدت نیوز(لاہور) لاہور میں مسجد صاحب الزمان اسلام پورہ کے باہر نماز جمعہ کے بعد مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام احتجاج مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ ریاستی اداروں کی طرف سے جبری لاپتہ کئے گئے افراد کی بازیابی کیلئے پوری قوم سراپا احتجاج ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ پاکستان ملک کی محب وطن قوم ہے، اس کے باوجود ہمارے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے، جو افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن افراد کو لاپتہ کیا گیا ہے، اگر انہوں نے کوئی جرم کیا ہے تو انہیں عدالت میں پیش کرکے سزائیں دلوائی جائیں، اس طرح ماورائے عدالت اقدامات سے ملت جعفریہ میں اضطراب پایا جا رہا ہے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ آئین اور قانون ملک میں موجود ہے، مجرموں کو سزائیں دینے کیلئے عدالتیں موجود ہیں، اس کے باوجود ماورائے عدالت اقدامات اداروں کی کارکردگی پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہیں۔ رہنماوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ صرف ایک ماہ کے دوران لاہور سے لاپتہ ہونیوالے چاروں افراد کو بازیاب کروایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مذکورہ افراد کو رہا نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار پورے ملک تک بڑھا دیا جائے گا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ملت جعفریہ نے وطن عزیز کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں، اس کے باوجود امتیازی سلوک تشویشناک ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree