وحدت نیوز(خوشاب ) مجلس وحدت مسلمین ضلع خوشاب کی شوریٰ کااجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی معاون سیکریٹری امور تنظیم سازی آصف رضا ایڈوکیٹ اور مرکزی معاون سیکریٹری امور تربیت مولانا ظہیرالحسن کربلائی نے خصوصی شرکت کی ۔
اراکین ضلعی شوریٰ ایم ڈبلیوایم خوشاب نےکثرت رائے سے مولانا سید عمار یاسر صاحب کو ضلع خوشاب کا ضلعی صدر منتخب کرلیا۔ نومنتخب ضلعی صدر سے آصف رضا ایڈوکیٹ نے حلف لیا۔