مرکزی رہنما ایم ڈبلیوایم علامہ ظہیر الحسن کربلائی کی ضلعی صدر مولانا سید عماریاسرشاہ سے ملاقات ، اہم تنظیمی امور ورہنما اصولوں پر گفتگو

24 October 2022

وحدت نیوز(خوشاب)علامہ ظہیر الحسن کربلائی مرکزی کوآرڈینیٹر کا دورہ تحصیل گروٹ ۔موضع محب پور میں جناب مولانا سید عمار یاسر شاہ سے ملاقات کی اور انہیں ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع خوشاب بننے پر مبارک باد دی  اور ایک ضلعی صدر کو کیسا ہونا چاہیئے ۔ اس کی کیا ذمہ داریاں ہوتی ہیں اور ضلع کے مسائل کو کن لوگوں سے ڈسکس کرنا ہے جیسےتنظیمی موضوعات پرتفصیلی گفتگوکی ۔ پہلے مرحلہ میں ضلعی کابینہ تشکیل دے کر ضلع خوشاب میں  10یونٹ کی تشکیل اور قیام عمل لایا جائے ۔ ضلعی کابینہ کی تشکیل سے احساس تنہائی بھی ختم ہو جائیگا اور کام کی رفتار بھی بڑھے گی ۔ اور باہمی مشاورت سے کئی چھوٹے چھوٹے مسائل لوکل سطح پر حل کر لیے جائیں گے ۔

ان شاءاللہ کسی اہم اور ضروری ایشو کو سنجیدگی کے ساتھ پہلے فرصت میں صوبائی مسئولین کو مطلع کریں ۔ صوبہ مرکز سے رابطہ کرے گا ۔یہی تنظیم اور تنظیمی نظم ہے ۔ضلع کے وسائل اپنے ضلع سے اکٹھے کیے جائیں اور ضلع میں ہی خرچ کیے جائیں ۔ کسی مسئلے میں انتظار کیے بغیر خود سے اور اپنی ضلعی کابینہ کی مدد سے حل کریں ۔ جتنی مشاورت کریں گے مشکلات کم ہونگے کسی کو اپنے اوپر مسلط نہیں کرنا بلکہ جب کابینہ فیصلہ کر لے تو عمل کی طرف جانا ہے ۔

دستور مجلس وحدت مسلمین آپ کو دے دیا جلد ہی مسئولین کے رہنما اصول ارسال کیے جائیں گے ۔ اس ملاقات میں تاکید کی گئی کہ مجلس وحدت مسلمین  پاکستان ضلع خوشاب کا پہلی فرصت میں ایک وٹس ایپ گروپ تشکیل دیا جائے تاکہ بہتر مشاورت ہو سکے ۔جناب مولانا عمار یاسر شاہ صاحب نے برادر ظہیر کربلائی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پہلے مرحلہ میں آپ اپنی سرپرستی میں رہنمائی کرتے رہیں ۔ ان شاءاللہ جلد ہی ہم اپنے پاؤں پر کھڑے ہو جائیں گے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree