وحدت نیوز(لاہور)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سہیل اختر سکھیرا سےمکتب اہلبیتؑ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات ۔ اس وفد علامہ سید حسن ہمدانی صوبائی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب ، علامہ نادر عباس علوی صوبائی رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ جنوبی پنجاب و صوبائی ممبر قرآن بورڈحکومت پنجاب ، جناب امیر عباس مرزا صوبائی ممبر محکمہ بیت المال حکومت پنجاب ، برادر خرم نقوی معروف عزادار و شیعہ رہنما پاکستان ، برادر افسر رضا خان رہنما مکتب اہلبیت ؑ پاکستان کے علاوہ دیگر شخصیات بھی موجود تھیں ۔
ملاقات میں مکتب تشیع کو درپیش مسائل و مشکلات پر گفتگو کی گئی ۔آنے والے ایام (رجب المرجب اور شعبان المعظم اور رمضان المبارک ) میں مجالس اور جشن کی محافل اور انتظامیہ کے کردار پر گفتگو ہوئی ۔شہادت مولا امیرالمومنین علیہ السلام کے جلوس اور مجالس عزاء اور اس سلسلے میں بانیان مجالس ، عزادران امام عالی مقام اور خطباء کی پابندیوں اور اس مخالفین کی جانب سے رکاوٹوں، دھمکیوں اور سوشل میڈیا کے ذریعے مکتب اہلبیت کے خلاف منفی پروپیگنڈے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سہیل اختر سکھیرا اور لاہور انتظامیہ کی امن وامان برقرار رکھنے کے حوالے سے کی گئی کاوشوں کی تعریف کی گئی ۔ وفد نے یقین دلایا کہ ہمیشہ مکتب اہلبیتؑ نے محمدﷺ وآل محمد ﷺ علیہم السلام کی سیرت کو اپنایا ہے اور ہمیشہ امن کا دامن نہیں چھوڑا اور ہم نے ہمیشہ کسی کی دل آزاری نہیں ۔ جس پرڈی آئی جی انویسٹی گیشن سہیل اختر سکھیرا نے وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسی نشستیں جاری رہنی چاہیں ۔
ان شاءاللہ انتظامیہ ہمہ وقت امن وامان برقرار رکھنے کے لئے آمادہ وتیار ہے ۔ مجالس عزاء اور محافل جشن اورجلوس ایام شہادت مولاامیرالمومنین ؑ کے لئے تو انتظامیہ ہر سال کی طرح سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کرتی ہے اور امسال بھی اس حوالے سے پہلے سے احتیاطی تدابیر اور فل پروف سیکیورٹی کے انتظامات کیے جائیں گے ان شاءاللہ ۔ وفد نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سہیل اختر سکھیرا کا شکریہ ادا کیا ۔ ملاقات ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سہیل اختر سکھیرا کے آفس میں ہوئی جو ایک گھنٹہ جاری رہی ۔