وحدت نیوز(اسلام آباد)گلگت بلتستان سے آئی ہوئی ٹیچرزکےلئے ایک مہینہ پر مشتمل معارف اسلامی اور روش تدریس کورس کا اختتام کورس میں قرآنیات،نہج البلاغہ، عقائد، اخلاق،احکام اور ٹیچنگ اسکیلز کے حوالے سے ٹیچروں کی رہنمائی کی گئی ۔اسکے علاؤہ بچیوں کی نفسیاتی تربیت اور معاشرتی میں ثقافتی اور تنظیمی کاموں کے حوالے سے خصوصی ھدایات دئے گئے کورس میں اسوہ سکول سکردو اور گلگت کی مختلف ٹیچرز نے شرکت کی۔کورس کے دوران میں مدرسہ فاطمیہ علی پور اور مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواھران علی پور کے زیر اہتمام مختلف تعلیمی، دینی مراکز کا وزٹ بھی کرایا گیا۔