ایم ڈبلیو ایم خدمت کا سفر جاری و ساری رکھے گی، علامہ علی اکبر کاظمی

13 February 2023

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر میں تنظیم سازی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے لاہور میں یونین کونسل 178 رحمت ٹاون میں یونٹ کی تنظیم سازی کی گئی اور نئے عہدیداروں نے حلف اُٹھایا۔ اس موقع پر یوم علی علیہ السلام کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔ اجلاس کی صدارت ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے صدر علامہ علی اکبر کاظمی نے کی۔ جبکہ نقی مہدی، نجم عباس خان اور آفتاب علی ہاشمی نے خصوصی شرکت کی۔ علامہ علی اکبر کاظمی نے نومنتخب کابینہ سے حلف لیا۔ سید میثیم علی زیدی ایم ڈبلیو ایم کے یونٹ صدر منتخب ہو گئے۔ ان کے ہمراہ ان کی کابینہ میں ایاز حیدری اور اکمل شہزاد سمیت دیگر عہدیداروں نے حلف اُٹھایا۔

علامہ سید علی اکبر کاظمی کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم جلد ہی صوبے بھر میں تنظیم سازی کا عمل مکمل کر لے گی۔ اس حوالے سے لاہور سمیت تمام اضلاع میں تنظیم سازی کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جشن مولود کعبہ کے پُرمسرت موقع پر تنظیم سازی اور نئی ذمہ داریاں ملنا یقیناً لائق تحسین اور پُرمسرت اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم پورے ملک میں اپنے عہدیداروں کے انتخاب کے بعد عوامی و قومی خدمت کا یہ سفر جاری و ساری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم عام انتخابات میں بھی بھرپور حصہ لے گی اور تمام حلقوں سے اپنے امیدوار کھڑے کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا پیغام وحدت و اخوت کا فروغ ہے، جس گھر گھر تک پہنچائیں گے اور پاکستانی عوام کو اتحاد کی لڑی میں پروئیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree