ایم ڈبلیوایم قائدین کی امام بارگاہ کاشانہ ذریت آل عباء ایبٹ روڈ لاہور میں تقریب تنصیب علَم امام زمانہ (ع) و محفل مقاصدہ میں شرکت

09 March 2023

وحدت نیوز (لاہور) میلاد مسعود حضرت امام مھدی(صاحب العصر عجل اللہ تعالی فرجہم الشریف) علیہ السلام کی مناسبت سے امام بارگاہ کاشانہ ذریت آل عباء ایبٹ روڈ لاہور میں ہر سال کی طرح امسال بھی’’ تنصیب نصب عَلَم امام زمانہ (ع) و محفل مقاصدہ منعقد ہوئی۔ جس میں علامہ سید احمد اقبال رضوی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان ، سیداسد عباس نقوی سابق معاون وزیر اعلیٰ پنجاب و مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان ۔ خواجہ میثم مذہبی اسکالر ورہنما لاہور ۔ نقی مھدی آرگنائزر مجلس وحدت مسلمین پاکستان لاہور ۔ مرزا نجم خان عزاداری کونسل  لاہور ، شیخ عمران علی صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود ، کاظم علی نقوی ضلعی رہنما ایم ڈبلیو ایم ، ظہیر کربلائی کے علاوہ لاہور کی سیاسی ، مذہبی اور علمی شخصیات نے شرکت کی ۔

 سب سے پہلے تنصیب نصب علم کی تقریب ہوئی جسے حاضرین نے لبیک یامھدی (ع) لبیک یاعلی (ع) لبیک یا زہراء (س) لبیک یا زینب (س) لبیک یاحسین (ع) کی صداوں میں علم پاک کو نصب کیا ۔ علامہ سید احمد اقبال رضوی وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے رقت آمیز دعا کرائی، تنصیب علم کے بعد محفل مقاصدہ منعقد ہوئی جس میں ملک بھر سے شعراء کرام اور ذاکرین عظام نے شرکت کی اور مولا امام زمان(ع) کے حضور اپنا نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔ جسے حاضرین نے بہت سراہا محفل لبیک یامھدی(ع) اور لبیک یا حسین (ع) کے نعروں سے گونجتی رہی ۔ اس  پروگرام میں میلاد مسعود امام زمان (ع) کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا اور محفل کے آخر میں لنگر اور نیاز امام زمان (ع) کا وسیع انتظام کیا گیا تھا ۔

 ملک بھر میں یہ واحد وہ مقام ہے جہاں پچھلےسو سال سے ہرسال باقاعدہ تنصیب نصب علم امام زمانہ (عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف )کا پروگرام 15 شعبان المعظم کو بڑے اہتمام اور شوق وذوق سے منایا جاتا ہے ۔ ہزاروں مردوزن یہاں اپنی مرادیں لیکر تنصیب نصب علم پاک کی رقت آمیز دعا میں شریک ہوتے ہیں۔ اسی امام بارگاہ کاشانہ ذریت آل عبا کی تیسری منزل پر  ایک منبر مولا امام زمانہ (عجل اللہ رعالیٰ فرجہ الشریف ) سے منسوب رکھا گیا جسے سال بھر لوگ اپنی منتیں لیکر یہاں حاضری دیتے ہیں ۔ ہر شب جمعہ یہاں مومنین و مومنات سینکڑوں کی تعداد میں حاضری کے لئے آتے ہیں ۔ امام بارگاہ کی آخری منزل اور منبر کو سجایا گیا ہے ۔ جبکہ امام بارگاہ کی چھت پر مولا کے نام کا علم پاک نصب کیا گیا ہے ۔ اب یہ مقام ہر خاص وعام کے لئے ایک زیارتگاہ کے طور پر جاناجاتا ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree