صدر ایم ڈبلیوایم پنجاب علامہ علی اکبرکاظمی کا جڑانوالہ میں ر میلاد مسعود حضرت امام زمان (ع) سے خطاب

11 March 2023

وحدت نیوز ( جڑانوالہ) علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کی اپنے وفد کے ہمراہ چک 281 پتھورانا تحصیل جڑانوالہ ضلع فیصل آباد آمد اور میلاد مسعود حضرت امام زمان (ع) کی مناسبت سے منعقدہ جشن میں شرکت کی اور حاضرین سے خطاب فرمایا ۔ تحصیل جڑانوالہ ایم ڈبلیو ایم کے صدر جناب ظفرعباس سڈر نے اپنی آپ کے تحت اس جشن سعید کا اہتمام کیا تھاجس میںعلاقے کے سینکڑوں مومنین  لوگ شریک ہوئے ۔

ضلع فیصل آباد اور جڑانوالہ سے تعلق رکھنے والے مجلس وحدت کے تنظیمی برادران بھی شریک ہوئے ۔صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم نے اجلاس کے اختتام پر تنظیمی دوستوں کےساتھ ایک صمیمی نشست میں شرکت کی اور ان سے تنظیمی حوالے سے گفتگو کی ۔ صوبائی صدر سید علی اکبر کاظمی کے ہمراہ صوبائی سیکرٹری تربیت جناب علامہ ڈاکٹر گلزار جعفری بھی موجود تھے ۔

علامہ سید علی اکبر کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا :لو لم یبق من الدنیا الاّ یوم واحد لطول اللہ ذالک الیوم حتی یبعث رجلا من ولدی اسمہ کاسمی فقال سلمان :من ایّ ولدک یا رسول اللہ ؟ قال : من ولدی ھذا و ضرب بیدہ علی الحسین (ع)،

اگر دنیا کا فقط ایک دن باقی بچ جائے تو بھی اللہ اس دن کو یقینا طولانی قرار دے گا یہاں تک کہ میری اولاد سے ایک ایسے شخص کو مبعوث کرے گا جس کا نام میرے نام کی مانند ہو گا سلمان نے عرض کی : اے اللہ کے رسول (ص) وہ آپ کے کس فرزند کی اولاد سے ہو گا ؟
فرمایا: میرے اس فرزند سے ہو گا یہ کہہ کر اپنے ہاتھ کو حسین (ع) پہ رکھا۔(طبری احمد بن عبداللہ ، ذخائر العقبی ، ص 136)

 ابن عباس سے روایت ہے کہ ایک نعثل نامی یہودی حضرت رسالتمآب ﷺ کی بارگاہ میں شرفیاب ہو کر عرض کرنے لگا :حضرت  محمدﷺآپ سے کچھ ایسی چیزوں کے بارے میں پوچھنا چاہتا ہوں جو مدّت سے میرے دل میں ہیں اگر آپ میرے ان سوالوں کا جواب دیں گے تو میں آپ کے ہاتھ پر اسلام لاؤں گا حضرت نے فرمایا: اے ابو عمارہ پوچھو!۔

فاخبرنی عن وصّیک من ھو؟ فما من نبیّ الاّ ولہ وصی وانّ نبیا موسی بن عمران اوصی الی یوشع بن نون فقال نعم انّ وصیی والخلیفۃ من بعدی علیّ بن الی طالب وبعدہ :سبطای : الحسن والحسین یتلوہ تسعۃ من ولد الحسین ائمۃ الابرار فقال: یامحمد سمھم لی: قال نعم فاذامضی الحسین فابنہ علیّ واذامضی علیّ فابنہ محمد فاذامضی محمد فابنہ جعفرفاذامضی جعفرفابنہ موسی فاذامضی موسی فابنہ علی فاذامضی علیّ فابنہ محمد ثم ابنہ علیّ ثم ابنہ الحسن ثم الحجۃ ابن الحسن فھذہ اثناعشر ائمۃ عدد نقباء بنی اسرائیل قال فاین مکانھم من الجنۃ؟ قال :معی فی درجتی،

پس مجھے خبر دیں اپنے وصی کے متعلق کہ وہ کون ہے ؟اس لئے کہ ہر نبی کے لئے وصی ہوتا ہے اور ہمارے نبی موسی بن عمران نے یوشع بن نون کو اپنا وصی قراردیاہے حضور ﷺنے فرمایا ہاں بتحقیق میرا وصی اور میرا خلیفہ میرے بعد علیّ بن ابی طالب ہے اور اس کے بعد میرے دو نواسے حسن وحسین (ع) اور حسین کے بعد نو حسین کی اولاد سے ہیں گے یہی آئمہ ابرار ہیں اس نے عرض کی محمد :ان کے نام بتلائیے آپﷺنے فرمایا پس جب حسین اس دنیا سے رخصت ہون گے تو ان کا فرزند علیّ اور جب علیّ اس دنیا سے چلے جائیں گے تو ان کا بیٹا محمد اور جب محمد اس دنیا سے رخصت ہوں گے تو ان کا فرزند جعفر آور جب جعفر اس دنیا سے رخصت ہوں گے تو ان کا بیٹا موسی اور جب موسی اس دنیا سے چلے گئے تو ان کا بیٹا علی اور جب علیّ اس دنیا سے رخصت ہو جائیں گے تو ان کا فرزند محمد پھر ان کا فرزند علیّ پھران کا فرزند حسن اور پھر ان کا بیٹا حجّت میرا خلیفہ ہے۔یہ بارہ نفر ہیں انکی تعداد بنی اسرائیل کے نبیوں کی تعداد کے برابرہے اس نے پوچھا :جنت میں یہ کس جگھ ہوں گے فرمایا میرے درجہ میں میرے ساتھ ہوں گے ۔(جوینی خراسانی ، ابراھیم بن محمّد ، فرائد السمطین ، ج 2 ص133)



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree