وحدت نیوز(لاہور)سید آغا حسین شاہ زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات کی واہگہ ٹاون میں یونٹس کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت ۔ اور ایم ڈبلیو ایم واہگہ ٹاون کے کارکنوں سے خطاب کیا اور واہگہ ٹاون دو یونٹس کے عہدہ داروں سے حلف لیا ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان لاہور کے زیر اہتمام واہگہ ٹاون یونٹس ۔لاہور میں تقریب حلف برداری منعقد ہوئی جس میں واہگہ ٹاون کے دو یونٹس کی حلف برداری کی گئی تنظیمی عہدہداران ،مسئولین اور کارکنان نے شرکت کی ۔
اس تقریب میں برادرمرزا نجم خان، برادر آفتاب ہاشمی کے علاوہ مجودہ اور سابقہ تنظیمی ساتھیوں نے شرکت کی ۔ صوبائی سیکرٹری سیاسیات نے اپنے خطاب کہا :مجلس کی فعالیت زیادہ تر رضاکارانہ ہیں مجلس کے اند ربااخلاص لوگ رضاکارانہ طور پر فعال ہیں وہ اپنے الھی جذبے میں سرگرم ہیں ان کے سینوں میں موجود آرزو اور وژن انہیں میدان میں رکھے ہوئے ہے۔مجلس کی تشکیل ملت میں لگی آگ بجھانےوالے ریسکیو آپریشن کی طرح تھی جس میں ہنگامی کیفیت ہوتی ہے۔
الحمدللہ آج جماعت کی نظریاتی بنیادیں بہت مضبوط ہیں وژن اور مشن بھی واضح ہے اس کی طرف حرکت بھی تیزی سے جاری ہے۔ عوام میں جڑیں مضبوط کرنا آئیڈیل ادارے بنانا اورہر فیلڈ میں اس فیلڈ کے ماہرین اور متخصصین کو جذب کرنا درحقیقت یہ ایسی مستحکم بیس اور بنیاد ہے جس پر صدیوں پر محیط طویل جدوجہد کی عمارت کھڑی کی جاسکتی ہے۔مجلس وحدت نےاتنے کم عرصے میں جو کامیابیاں حاصل کیں ہیں۔وہ کسی اور نے حاصل نہیں کیں ۔ تقریب کے آخر میں سید آغا حسین شاہ زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات پنجاب نے دو یونٹس کی کابینہ سے حلف لیا ۔ اور نئے منتخب ہونے والے ممبران کو مبارک پیش کی ۔