وحدت نیوز(اوکاڑہ)مجلس وحدت مسلمین ضلع اوکاڑہ کے زیر اہتمام آزادی بیت المقدس ریلی چیئرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر کی طرح امام بارگارہ سجادیہ دیپال پور سے نکالی گی جس کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنما سید انوار زیدی، تحصیل صدر حسنین عباس، تحصیل جنرل سیکریٹری میاں شفقت عباس چھچھر اور مولانا غلام حسن طاہری نے کی ۔ریلی میں مقامی انجمن سجادیہ کے علاوہ امامیہ سٹوڈنٹس آرگناہزیشن کے ڈویژنل صدر معمدبخش نے بھی شرکت کی ۔
ریلی کے شرکاء نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر آزادی قدس اور امریکہ اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے جلوس صدر بازار سے ہوتا ھوا مدینہ چوک پہنچا جہاں سید انوار اور معمد بخش نے مظاہرین سے خطاب میں مسلمانان عالم سے اپیل کی کہ وحدت کے ذریعے استعماری قوتوں کا مقابلہ کریں تا کہ بیت المقدس کی آزادی کو یقینی بنایا جا سکے جلوس کے آخر میں اسراہیلی پرچم کو نذر آتش کیا گیا جلوس پر امن طور پر امام بارگاہ سجادیہ پہنچ کر اختتام پذیر ھو گیا۔